بینکاک میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے


بینکاک میں پھنسے پاکستانی وطن پہنچ گئے

بینکاک میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی۔ تمام مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے نےایئر پورٹ ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  بنکاک سے آئے 170 پاکستانی مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ مکمل کر لی گئی۔

تمام مسافروں کو 3 ہوٹلوں میں رکھا جائے گا، محکمہ صحت کی گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کو ہوٹلز پہنچادیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ جن مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوگی ان کا علاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ہزاروں شہریوں کو قرنطینہ میں رکھے بغیر گھروں کو جانے کی اجازت دی ہے گئی ہے۔

صرف ایران سے آنے والے شہری اب تک قرنطینہ سنٹروں میں ہیں اور مکمل حکومت سے تعاون کرنے کے باوجود زائرین اہل بیت اطہار کے خلاف نہایت منفی تبلیغات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری