سندھ حکومت کا صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا اعلان


سندھ حکومت کا صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا اعلان

سندھ حکومت کل سے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا سلسلہ شروع کرے گی، صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اے سی، یوسیز کی مدد سے راشن تقسیم کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گھروں پر راشن پہنچانے کا فیصلہ کرلیا، فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے جمعہ کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تمام عوامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کسی قسم کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق مساجد میں تین سے پانچ افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، تمام کاروبار لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تحت بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو راشن تقسیم کرنے کے لیے 58 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی، سرکاری ملازمین سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے عطیات دئیے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری