پاکستانی زائرین کے ساتھ ایرانی حکومت کا حسن سلوک + ویڈیو


اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین نے اسلامی حکومت کے خلاف منفی تبلیغات کو مستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے زائرین کی خاطرخواہ میزبانی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بعض ایران دشمن ذرائع یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ایرانی حکام پاکستانی زائرین کو زبردستی ملک بدر کررہے ہیں۔
ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں موجود زائرین اس تاثرکو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مشہد مقدس میں پاکستانی قونصیلیٹ اور ایرانی حکام نے زائرین کے مشکلات کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے۔
زائرین کا کہناہے کہ حرم مطہر امام  رضا علیہ السلام، ایرانی حکام اور پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جارہا ہے۔
زائرین نے تسنیم نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے 45 دنوں سے یہاں مقیم ہیں، یہاں زائرین کی اسکریننگ کی جاتی ہے۔ زائرین کو سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔