یمن؛ سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا متعدد اہلکار ہلاک


یمن؛ سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا متعدد اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے رضاکارفورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق؛ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مار بھگایا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبہ مارب اور الجوف میں سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملوں کا بھرپورجواب دیتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ صوبہ الجوف کے علاقے خبالشعف اور صوبہ مارب کے صرواح میں سعودی جارحین کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے انھیں شکست سے دوچار کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس جنگ میں سعودی فورسز کو کافی جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے

 

در ایں اثناء سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف اور مآرب کے مختلف علاقوں پر حملہ کرتے ہوئے 7 مرتبہ ان علاقوں پر بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری