کرونا سعودی عرب میں پھیل گیا


کرونا سعودی عرب میں پھیل گیا

سعودی عرب کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس ملک میں مزید 429 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت  صحت کے ترجمان محمد العبدالعالی نے آج کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں مزید 429 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4462 ہو گئی۔

حمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کورونا سے مزید 7 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 59 ہو گئی  تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

 سعودی عرب میں کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اس ملک کے باد شاہ نے کرفیو کی مدت  بڑھا دی۔

 سعودی عرب میں موجودہ صورتحال کے جاری رہنے کے پیش نظر ماہ مبارک رمضان میں مساجد میں نماز جماعت نہیں ہوگی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری