ایشیائی ترقیاتی بینک کا 20 ارب ڈالر کے وائرس ریسکیو پیکیج کااعلان


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے 20 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریسکیو پیکیج کااعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پیکیج کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیر ممبر ممالک کے بجٹ خسارے کے لیے 13 ارب ڈالرمختص کیےگئے ہیں جب کہ نجی شعبےکے لیے 2 ارب ڈالرمختص کیے گئے ہیں۔
اے ڈی بی  کی جانب سے دیا گیا پیکیج اپنے ترقی پزیرممبر ممالک میں معاشی نقصانات کی بحالی کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کےترقی پذیر ممبر ممالک میں افغانستان سے میانمار اور بھارت سے چین تک کے ممالک شامل ہیں۔
بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشتوں کی بندش نےکساد بازاری کی فضا پیدا کردی ہے۔
اے ڈی بی کوروناوائرس سے امریکا اور یورپ جیسی بڑی معاشی قوتوں کے متاثر ہونے کے باعث عالمی معیشت کو 4100 ارب ڈالر نقصانات کاخدشہ ظاہر کرچکا ہے۔