سندھ حکومت کے خلاف ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری


سندھ حکومت کے خلاف ازخودنوٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نےسندھ حکومت کی کارکردگی کوافسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،سندھ بھر سے کھانا نہ ملنے کی شکایات پہنچ رہی ہیں ،عدالت نے سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جس میں حکومت سے اعلیٰ سطح اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
عدالت نے کہاکہ کراچی میں11 یونین کونسلز سیل کرنے کی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی،سندھ حکومت کو سیل شدہ یونین کونسلز میں متاثرہ افراد کی تعداد کا بھی علم نہیں،سیل ہونیوالی یونین کونسلز میں کھانا اورطبی امداد فراہم کرنے کاکوئی منصوبہ نہیں۔
عدالت نے مزید کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ڈاکٹرز کی ضروریات پوری کریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری