عراق؛ حشد الشعبی کی کارروائی میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک


عراق میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے صوبہ کرکوک میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبۂ کرکوک کے علاقے وادی الشای کو داعشی درندوں سے پاک کر دیا ہے۔
داعش کے خلاف آپریشن میں متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔
کاروائی کے دوران داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گرد بھی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے کہ عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خیلیجی ممالک کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔
امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری گروہ عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔