21 رمضان المبارک کو ملک بھرمیں جلوس نکالے جائیں گے، وفاق المدارس الشیعہ
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی21 رمضان المبارک کو ملک بھرمیں جلوس نکالے جائیں گے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ تراویح اور دیگر عبادات کی طرح یوم شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے 21 رمضان المبارک کے جلوس اور مجالس کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس میں کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔
علما کے 20 نکات کے موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وضاحت کی تھی کہ انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھیں