گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، عوام سے دعاؤں کی اپیل


گورنر سندھ کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، عمران اسماعیل نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عمران اسماعیل نے بتایا ہے کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ ﷲ مجھےاس بیماری سے لڑنے کی ہمت اور شفا دے۔

انہوں نے کہا کہ میں کورونا کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا اور وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ بھی جنگ لڑتا رہوں گا۔