خلیجی ملک میں پھنسے مزید 252 پاکستانی کراچی پہنچ گئے


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر میں پھنسے 252 پاکستانی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے

قطر میں پھنسے 252 پاکستانی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے، جناح ٹرمینل پر مسافروں کی کورونا وائرس کی اسکریننگ اور طبی معائنہ کیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو کم از کم 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ منتقل کیا جائے گا، مسافروں کیلئے ناردرن بائی پاس پر لیبر فلیٹس میں سرکاری قرنطینہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیام اور کھانے پینے کے اخراجات برداشت کرنے والے مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے۔