قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت


کورونا کی وبا کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، تمام ارکان کو ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہو گا جس میں شرکت کےلئے تمام ارکان کو ضلع کی سطح پر اپنے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تمام ارکان اجلاس میں ماسک پہن کر شرکت کریں گے اور ڈپٹی سپیکر ایوان کی کارروائی چلائیں گے۔
قومی اسمبلی کے مرکزی دروازے پر تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کیا جائے گا جبکہ کوئی بھی رکن سٹاف کو نہیں لاسکے گا۔
ہال میں تمام ارکان نشستوں میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں گے اور ارکان کے درمیان ایک نشست خالی رہے گی۔
اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کی گیلریز بند ہوں گی اور صحافی بھی صرف محدود تعداد میں ایوان کی کوریج کر سکیں گے۔