یمن پر سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملے، متعدد مکانات تباہ


سعودی اتحادی افواج نے یمن کے علاقے الحدیدہ پر فضائی حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ پر درجنوں فضائی حملے کئے۔

 یمنی ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 92 بار بمباری کی۔

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کے علاوہ مآرب، صعده، بیضاء اور حجه پر بھی بمباری کی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی نے کورونا کی وجہ سے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ لیکن سعودی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔

یمن پر سعودی اتحادی افواج کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ لاکھوں یمنی  بے گھر ہوچکے ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔