جلوس سے واپسی پر شرکا کو بلا جواز گرفتار کیا گیا،رہا کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ یوم علیؑ کے سالانہ جلوس کا اہتمام وفاقی و صوبائی ایس او پیز کے عین مطابق کیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے جلوس سے واپسی پر شرکاء کو بلاجواز گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔
مجالس و جلوس ہائے عزاء میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں عزاداری کے پروگرام ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گرفتار عزاداروں کو رہا کرے اور مقدمات واپس لیے جائیں کراچی سمیت سندھ بھر میں بے گناہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں