امریکی صدر قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا ارادہ کر چکے‘ راجہ ناصر عباس


مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رمضان کا آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ رمضان کا آخری جمعہ کوبھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا جائے۔
 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ڈیل آف سنچری کے نام پر قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا ارادہ کر چکے ہیں۔
 ہمارا احتجاج اُن استعماری قوتوں کیلئے انکار کا دو ٹوک اعلان ہے جو فلسطینی سرزمین اور وہاں کے باسیوں کا سودا کرنا چاہتے ہیں۔ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عزاداری ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
قانون کے نام پر مذہبی معاملات پر قدغن کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔