غیر ملکی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی


غیر ملکی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت مل گئی

پاکستان میں پھنسے ہوئے غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے لیے حکومتی اقدامات کے تحت غیر ملکی خصوصی پروازوں کو پاکستان میں لینڈ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو قطر ائیر کی جانب سے اسلام آباد اور ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

 سول ایوی ایشن حکام کےمطابق قطر ائیرلائن کی تین خصوصی پروازیں 26 اور 27 مئی کو دوحہ سے ملتان اور اسلام آباد آئیں گی جو واپسی پر قطر اور دیگر ممالک جانے والے مسافروں کو لے کر جائیں گی۔

اس دوران قطر سے پاکستان پہنچنے والےخصوصی طیاروں کے عملےکو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سعودی ائیرلائن کی ایک خصوصی پرواز بھی آج جدہ سے 250 پاکستانیوں لےکر ملتان پہنچے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظربیرون ملک فلائٹ آپریشنز معطل ہیں، صرف خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں اور پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کو وطن واپس لایا اور بھیجا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری