ایران؛ محمد باقر قالیباف پارلمینٹ کے نئے اسپیکر منتخب


اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے نمائندوں نے محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے 230 نمائندوں نے محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ہے۔
 محمد باقر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے گیارہویں مرحلے میں بھاری اکثریت سے اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد باقر قالیباف اس سے قبل تہران کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔
 محمد باقر قالیباف کو 230 ووٹ ملے، دوسرے امیدوار مصطفی میر سلیم کو 12 جبکہ 8 ووٹ باطل ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق امیر حسین قاضی زادہ 208 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر اول ، جبکہ علی نیکزاد 196 ووٹ لیکر ڈپٹی اسپیکر دوم منتخب ہوگئے ہیں۔