طیارہ حادثہ؛ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، مجلس وحدت مسلمین


طیارہ حادثہ؛ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، مجلس وحدت مسلمین

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت چراغاں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے مسافروں کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت چراغاں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی،علامہ سجاد شبیر رضوی،سہیل عابدی،کیپٹن وصی حیدر،شبر رضا، جنید منشی نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے کہا کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کراچی طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے اور اگر اس میں ذمہ داران کی نااہلی ثابت ہوتی ہے تو انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری