پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال


اوگرا نے جون کے ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اوگرا کی جانب سے سمری وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کو ارسال کی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی۔

 مٹی کا تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی

سمری میں کہا گیا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی۔