کراچی؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعشی دہشت گرد گرفتار
پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گرد تنظیم کے دہشت گرد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اوروفاقی انٹیلی جنس ادارے نے مشترکہ آپریشن کے دوران داعش سے وابستہ مبینہ دہشتگرد ''سکندرخان'' کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ،ایمونیشن اوردیگر سامان بھی برآمدہوا ہے۔
ایس آئی یو پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم سکندر خان نے 2019 سے پہلے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستگی کااعتراف کرلیاہے،ملزم 2013 میں کراچی میں دہشتگردی کے مقدمات میں جیل بھی جاچکا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم مردان جیل میں سزاکاٹنے کے بعد کالعدم تنظیم داعش سے وابستہ ہوا،ملزم کی جانب سے پی آئی بی میں ڈاکٹر پر فائرنگ اورکلینک پر بم حملے کا بھی اعتراف کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں