ترکی کا مقامی سطح پر کوویڈ 19 دوا تیار کرنے کا اعلان


ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقامی سطح پر کوویڈ 19 کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا تیار کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  صدر طیب اردوان نے یہ اعلان کابینہ کے روبرو کیا جو کہ کورونا وبا کے دوران تین ماہ میں پہلی بار آن لائن کے بغیر منعقد ہوا۔
کابینہ اجلاس میں ترک صدر نے کہا کہ ہم مقامی سطح پر کوویڈ 19 کے علاج میں استعمال کے لیے فیویپیراویر دوا تیار کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ ترک سائنس دان اس دوا کے فعال اجزاء کی ترکیب سازی کریں گے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ دوا کورونا وائرس کے علاج کے لئے دستیاب ہوگی۔
جاپان کی فلو کے لیے تیار کردہ دوا ، فیویپیراویر (جسے ایگگن بھی کہا جاتا ہے) مریضوں میں کورونا وائرس کی مدت کم کرنے اور ان کے پھیپھڑوں کی حالت کو بہتر بنانے میں مفید ثابت ہوئی ہے، یہ بات ابتدائی آزمائشوں کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق  چین سے لائے جانے والے فیویپیراویر ترکی میں ایک انوکھے پروٹوکول کے تحت استعمال ہورہے ہیں۔