پاکستان میں کرونا اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم، عالمی رپورٹ


پاکستان میں کرونا اموات کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کم، عالمی رپورٹ

کرونا کے حوالے سے ورلڈ میٹر نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی پانچویں بڑی آبادی والے ملک پاکستان دس لاکھ میں سے 12 افراد روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے باعث موت کے منہ میں جارہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں کی شرح اموات دیگر نوّے ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، کرونا ورلڈ میٹر نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے امریکا، چین، سعودی، بھارت،ایران اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے تقریباً 215 چھوٹے بڑے ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم پاکستان میں شروع میں تو کرونا کنٹرول میں تھا لیکن گزشتہ دنوں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کرونا متاثرین کی اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد کرونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں تاہم پاکستان میں اب بھی شرح اموات دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

امریکا، برطانیہ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کرونا کی شرح اموات کہیں زیادہ ہے، امریکا میں یہ شرح دس لاکھ میں سے 357افراد،برازیل میں 208اور روس میں 49ہے، برطانیہ میں 615،اسپین میں 580،اٹلی میں568افراد ہر دس لاکھ میں سے کرونا کےباعث موت کا شکار ہورہے ہیں۔

کرونا متاثرین کے حوالے پیش کیے گئے ورلڈ میٹر کے اعداد و شمار کے حساب سے بھی پاکستان 70 ترقی یافتہ ممالک سے کئی گناہ بہتر ہے جہاں ہر دس لاکھ میں سے روزانہ کی بنیاد پر 655 افراد کرونا میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، ترکی اور یورپی ممالک سمیت ستر ممالک میں یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔

لہذا عوام کرونا وائرس کے باعث اپنے اوسان خطا کرنے کے بجائے حوصلے سے کام لیں اور حکومت اور ماہرین کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 2800 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری