کینیڈین وزیراعظم کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے کوویڈ-19 کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، شہریوں کی صحت اور معیشت کے تحفظ کے لئے اپنی اپنی قومی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، عالمی وباءسے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کے بارے میں بات چیت کی گئی جب کہ دونوں رہنماؤں نے کینیڈا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کو وباءکی روک تھام اور معیشت کو سنبھالنے جیسے دوہرے چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا وباءبین الاقوامی سطح پر مشترکہ کوششوں کا تقاضا کرتی ہے۔