نیشنل گرڈ سے کراچی کیلئے 14 سو میگا واٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ
کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) نے نیشنل گرڈ سے کراچی کے لیے اضافی 14 سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کی سربراہی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کی جس میں اے آر ای پی مسودے پر بات چیت کی گئی اور جس حالت میں موجود ہے اسی صورت میں کابینہ کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی
باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزارت توانائی نے کابینہ کمیٹی کو بتایا کہ مسودے پر سب سے زیادہ سندھ حکومت کو تحفظات تھے جس کی وجہ سے اس کی منظور میں 6 ماہ کی تاخیر ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جمعرات تک جاری تھی۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ پالیسی کو ان معمولی مسائل کی وجہ سے نہیں روکنا چاہیئے بلکہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کرنی چاہیئے تا کہ کم از کم وفاق کی جانب سے یہ کلیئر ہوجائے اور زیر التوا معاملات کو مشترکہ مفادات کونسل کی سطح پر حل کرلیا جائے۔
مزید پڑھیں