مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی


مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر صیہونی فوج کے حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی حملوں میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں.

العہد نیوز نے خبر دی ہے کہ  مقبوضہ بیت المقدس  اور مغربی کنارے پر صیہونی فوج نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کی وجہ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے.

فلسطینی ہلال احمر کمیٹی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کےجنوبی مشرقی شہر "ابو دیس" میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 23 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج کے حملوں اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے علاوہ براہ راست گولیاں چلا کر 6افراد  کو زخمی کردیا ہے۔

صہیونی اہلکاروں نے مقبوضہ علاقوں خاص "کفر قدوم" میں فلسطینی مظاہرین کو طاقت کے ذرئعے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شدید زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مسلمان صہیونی اہلکاروں کے خلاف ہفتہ وار مظاہروں کا اہتمام کرتے ہیں۔

تحریک الفتح کے نائب صدر "محمود العالول"  صوبہ " قلقلیہ"  کے گورنر " رافع رواجیہ"  اور متعدد فلسطینی رہنماؤں, عمائدین اور مجاہدین کے علاوہ اس صوبے کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہروں میں شرکت کی.

 محمود العالول نے کہا کہ فلسطینی عوام کسی بھی صورت میں قابض صہیونی حکومت کے مغربی کنارے کو اسرائیل سے الحاق کے فیصلے کو قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کا حق ہے کہ وہ آزاد ریاست کے حصول کے لئے جد وجہد کریں.

فلسطینی ذرائع  کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر بھی حملے کیے لیکن کسی کو گرفتار نہیں کر سکے.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری