بلوچستان؛ ایرانی قونصل جنرل کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات


بلوچستان؛ ایرانی قونصل جنرل کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی  قاسم خان سوری نے ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات میں کہا کہ مسلم امہ کو آپس میں اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلق چاہتا ہے۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی  قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں پر پاکستان اور ایران یکساں سوچ رکھتے ہیں، سی پیک منصوبے سے بلوچستان سمیت پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کے بعد قاسم خان سوری نے انڈین فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتا ہے.

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک)پرکام جاری ہےجوپورے خطےکی قسمت کو تبدیل کردےگا،اس وقت مسلم اُمہ کو آپس میں اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایران کورونا وائرس کے باعث مشکلات میں گرا ہوا تھا تب پاکستا ن نے پوری دنیا میں بہتر انداز میں آواز بلند کی کہ ایران پر لگائی گئی اقتصادی پابندیاں ختم کی جائیں۔

امید ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں تاکہ دونوں ممالک دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرسکیں اور کسی بھی دشمن کو موقع نہ ملے کہ پاک ایران تعلقات متاثر ہو۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان حکومت کی خواہش ہے کہ تفتان ریلوے لائن کو دوبارہ بحال کیا جائے انشاء اللہ اس طرف بھی پیش رفت ہوگی،پاکستان کا چائنا کے ساتھ عظیم منصوبہ سی پیک کے حوالے سے بھی ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ آج تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سی پیک منصوبے سے اس علاقےسمیت پورے خطے کی قسمت بدل جائے گی، اس سلسلے میں ژوب سے کوئٹہ روڈ کا کام بھی شروع ہوچکا ہے.

سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، گوادر میں ائیرپورٹ اور بجلی گھر بن رہا ہے، سی پیک سے اس خطے میں تجارت فروغ پائے گی جس سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئے گی،پاکستان اور ایرانی دو برادر اسلامی ممالک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری