پاکستان؛ کرونا کے مزید61 مریض جاں بحق
پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید 61افراد جان کی بازی ہارگئے، اب تک مجموعی طور پر 4ہزار 983اموات ہوچکی ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھرمیں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے61افرادانتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد4ہزار983ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے این سی اوسی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں24گھنٹےکے دوران کورونا کے3ہزار359کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے90ہزار594مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ45ہزار311ہوگئی ہے۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹےکےدوران24ہزار333ٹیسٹ کیےگئے، پاکستان میں اب تک14 لاکھ91 ہزار437کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
صوبہ سندھ میں اب تک کورونا کے99ہزار362کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب میں تاحال کورونا کے84ہزار587کیسز ، خیبر پختونخوا29ہزار52 اور بلوچستان میں11ہزار52کیسز رپورٹ ہوچکے۔
گلگت بلتستان میں1605،آزاد کشمیرمیں1459کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں تاحال13ہزار731کیسز رپورٹ ہوچکے، سندھ میں کورونا کے1637،پنجاب میں1955مریض جاں بحق ہوچکے۔
خیبرپختونخوا میں1054،اسلام آباد میں142کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں، بلوچستان میں124،گلگت بلتستان میں کورونا کے31مریض جاں بحق ہوچکے۔
آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس سےاب تک40مریض جاں بحق ہوچکے، کورونا مریضوں کیلئے دستیاب1568وینٹی لیٹرز میں سے435زیر استعمال ہیں۔