مولانا فضل الرحمن کی سیاست میں کردار ٹوٹے ہوئے انڈے جیسا ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےمولانا فضل الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی سیاست بدبودار ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مولانامصلیٰ بچھا کراگلے تین سال اپنےسیاسی و مالی گناہوں پرتوبہ استغفارکریں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان کی سیاست میں کردار اس ٹوٹے ہوئے انڈے جیسا ہے جس نے اپنی بدبو سے سارا ماحول تعفن زدہ کر رکھا ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ،نام نہاد مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے، 73 کے آئین کے تناظر میں کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےمولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف پریس کانفرنس پرکہا ہے کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ اصول کےنام پر وصول کی سیاست کی۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایک عشرے سے زائد عرصہ ہر حکومت میں رہنے کے بعد 2018 کے الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ-19 بھی مولانا کو کوویڈ-18 محسوس ہو رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ بار بار اے پی سی بلا کراور نتیجے میں رسوائی اور جگ ہنسائی مول لے کر مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنالیاہے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہو گا مولانا مصلیٰ بچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں، کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت تزک و احتشام سے پوری کرے گی۔
دریں اثناوزیر اطلاعات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان سے چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی چوہدری امتیاز نے ملاقات کی۔ فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ حکومت لاک ڈائون کے دوران تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہے ا ورحل کے لیےکوشاں ہے۔