فلسطین اور کشمیر کا نقشہ مٹنے والا نہیں، ناکام کوشش کرنےوالوں کی مذمت کرتےہیں، مونس الٰہی
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ سے نہیں مٹیں گے
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ ایم این اے نےانٹرنیٹ پر عالمی نقشہ سے فلسطین ریاست کو غائب کرنے کے اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے نقشے ہمارے دل و دماغ سے انشااللہ کبھی نہیں مٹیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقشے مٹانے سے کیا سچائی مٹ سکتی ہے؟ ہم فلسطین ریاست اور کشمیر کے بغیر عالمی نقشوں کو مسترد کرتے ہیں۔
مونس الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے اسرائیل اور کشمیری عوام نے بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے آزادی و خودمختاری کیلئے جو قربانیاں دیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، انشاء اللہ ان کی جدوجہد رنگ لا کر رہے گی۔