عراقی وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
عراقی وزیر اعظم کچھ دیر پہلے ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مصطفی الکاظمی اور صدر مملکت حسن روحانی کے مابین علیحدہ ملاقات اور مذاکرات ہوں گے۔
تہران مہرآباد ائرپورٹ پر عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا گیا۔
مصطفی الکاظمی اپنے دورۂ ایران کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورۂ بغداد کے موقع پر عراقی صدر، وزیراعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین، الحشد الشعبی اور الفتح اتحاد کے سربراہوں، عراقی سیاسی جماعت تحریک حکمت کے رہمنا اور کردستان کے اعلی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
مزید پڑھیں