عراق؛ کرکوک اور صلاح الدین میں داعش کا نیٹ ورک تباہ


عراقی سیکیورٹی فورسزنے صوبہ کرکوک اور صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ''صلاح الدین'' اور ''کرکوک'' صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ اور متعدد تکفیری گرفتار کیا ہے۔

الاخباریہ نیوز نے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کےجوانوں نے صلاح الدین اور کرکوک میں کارروائی کرکے متعدد تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

 حشد الشعبی کے مرکزی دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے ''صلاح الدین'' اور ''کرکوک'' کے مختلف شہروں خاص کر ''الشرقاط'' اور ''تکریت'' میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

انسداد دہشت گردی یونٹ کے کمانڈر کا کہناہے کہ تکفیری دہشت گرد ایک نیا نیٹ ورک تیار کرنے میں کامیاب ہوئے تھے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تباہ کردیا گیا۔

عراقی رضاکار فورسز کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے تمام تکفیری دہشت گردوں مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اور اسرائیل کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔