عراقی وزیراعظم کی ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


عراقی وزیراعظم کی ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

تہران میں عراقی وزیراعظم نے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات کی ہے۔

    تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایڈمیرل علی شمخانی نے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خطے میں امریکی موجودگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ہوتے ہوئے خطے میں پایدار امن ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی معاندانہ اور دہشت گردانہ اقدامات پوری دنیا پر واضح ہیں، امریکا کو چاہئے کہ فوری طور پر خطے سے نکل جائے۔

شمخانی کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کے ہوتے ہوئے امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کو چاہئے کہ امریکی مسلح افواج کے انخلا کے لئے تعاون کریں

علی شمخانی نے مزید کہا کہ ایران عراق کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، عراق خطے کا ایک اہم ملک ہے، ایران عراق کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا ایران اور عراق کوملکر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا عراق برادر ملک ایران سے تعلقات میں مزید بہتری چاہتا ہے اور ہرقسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے عراق کی قومی خودمختاری کے تحفظ سمیت داعش دہشتگرد گرد گروہ کیخلاف جنگ میں عراقی حکومت اور عوام کی حمایت  کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی اور سیکیورٹی تعاون کےعلاوہ معاشی مشکلات پر قابوپانے کیلئے ایران کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری