یمنی افواج نے امریکی ڈرون آر کیو 20 مار گرایا


یمنی افواج نے امریکی ڈرون آر کیو 20 مار گرایا

جاسوس ڈرون سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان سے پرواز کرتے ہوئے یمنی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی افواج اور عوامی انقلابی تحریک انصارالله نے آج بروز اتوار ایک امریکی جاسوس ڈرون آر کیو 20 کو مار گرایا ہے جو یمن کے شمال میں واقع سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان سے پرواز کرتے ہوئے یمنی صوبہ الحجہ کے علاقے حرد کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔  

یمن کے المسیرہ ٹی وی پر یمنی افواج کے ترجمان جنرل یحیٰ سریع نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا کہ آج یمنی فضائی دفاع نے در اندازی کرنے والے امریکی جاسوس ڈرون آر کیو 20 کو جیزان کے نزدیک واقع حرد کی فضائی حدود میں مناسب ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا ہے۔ 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری