مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اور جعلی مقابلہ، 3 بے گناہ کشمیریوں کو پاکستانی قرار کر شہید کردیا
تینوں جوان پاکستانی ہیں اور جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں: بھارتی فوج کا الزام، کام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے تھے کہ رابطہ منقطع ہوگیا: اھل خانہ
تسنیم نیوز ایجنسی: بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی، پاکستانی قرار دیتے ہوئے جھوٹے اور من گھڑت الزام لگا کر 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تاہم ان نوجوانوں کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونیوالی تصاویر میں ان نوجوانوں کو شناخت کرلیا۔
شہید کشمیریوں کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کو کام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے تھے، جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ 3 نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔ ظالم قابض بھارتی فوج نے ان تینوں نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی تھی۔
خیال رہے کہ ان تین کشمیری نوجوانوں کو پاکستانی قرار دیکر بھارتی فوج نے شہید کردیا تھا اور بعد ازاں ان شہداء کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی گئیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر ان نوجوانوں کے اہلخانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔
اہلخانہ ان تین شہید نوجوانوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف اور اپنے پیاروں کا جسد خاکی چاہیے