اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، جید علمائے کرام کی شرکت+ تصاویر
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز کے زیر صدارت بین المسالک تعامل اور ھمآھنگی کے موضوع پر ایک اھم کانفرنس منعقد ھوئی جس میں تمام مسالک کے جیّد علمائے کرام نے شرکت کی۔
تسنیم نیوز کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی اور موضوع پر تفصیل سے خطاب کیا اور تجاویز دیں انھوں نے تمام مسالک کے جیّد علمائ کرام کی اتحاد امت کی کاوشوں کو سراھا-
انھوں نے جہان تشیع کے مراجع عظام کے فتاویٰ کا تفصیل سے ذکر کیا اور آخر میں زور دیا کہ اب تک اتحاد بین المسلمین پر کافی کوششیں اور کاوشیں ھوئی ھیں مگر مکالمہ بین المسلمین کا آغاز نہیں ھوا جس کی شدت سے ضرورت محسوس کی جا رھی ھے۔
اس وقت تمام مسالک کو باھمی فکری اور علمی نشستیں کر کے ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام اور تمام مسالک کے بنیادی عقائد اور نظریات کو سمجھنے کی ضرورت ھے اس کے ساتھ بہت سی غلط فہمیاں دور ھو سکتی ھیں۔
تمام مسالک اپنے عقائد و نظریات کو آداب و احترام کے ساتھ بیان کریں-بین المسالک مکالمہ میں یہ بھی طے ھو کہ اپنے بنیادی عقائد کوادلہ و براھین کےساتھ بیان کرنا توھین کے زمرے میں نہیں آتا-
آخر میں کہا کہ بعض شرپسند عناصر اس وقت اشتعال انگیز گفتگو کر کے بین المسالک ھمآ ھنگی کو نقصان پہنچانے کے درپے ھیں اس پہ حکومت کو بھی اقدامات کرنے ھونگے-
آخر میں اس نشست کا جامع بیانیہ بھی جاری ھوا