علامہ راجہ ناصر کی علامہ عارف واحدی سے اہم ملاقات، عالم اسلام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال


علامہ راجہ ناصر کی علامہ عارف واحدی سے اہم ملاقات، عالم اسلام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

علامہ عارف حسین واحدی کی رہائشگاہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کے درمیان ایک نشست منعقد ھوئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین جناب سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے-

دونوں رہنماوں کی ملاقات میں عالمی اور ملکی حالات۔امت مسلمہ کے اتحاد ،ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے،محرم الحرام میں عزاداری کے مسائل اور دیگر دینی و ملی امور پر تبادلہ خیال ھوا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتے ھوئے اتحاد امت کے لئے ایک سازش قرار دیا،

  علامہ عارف واحدی اور علامہ راجہ ناصر نے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے باھمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا-

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری