پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے، وزیراعظم


پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے، وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل کو تسلیم کرلیں تو مقبوضہ کشمیر کو بھی چھوڑ دینا ہوگا کیونکہ دونوں کا معاملہ یکساں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے پر کہا ہے کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے جب تک فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں ملتا۔

نجی چینل 'دنیا نیوز' کے پروگرام 'دنیا کامران خان کے ساتھ' میں اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی سے متعلق خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ 'قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو حق ملے گا تو اسرائیل کو تسلیم کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ'قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو حق ملے گا تو اسرائیل کو تسلیم کریں گے'۔

عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں ہم نے اللہ کو جواب دینا ہے، میرا ضمیر کبھی بھی فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہے کہ مسلم ممالک کے مابین امن کا ماحول پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں

 

وزیر اعظم نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا مرکزی اتحادی سعودی عرب ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'سعودی عرب کی اپنی خارجہ پالیسی ہے، ہمیں ایسا نہیں سوچنا چاہیے کہ کیونکہ ہم ایسا چاہتے ہیں تو سعودی عرب کو بھی ایسا کرنا چاہیے'۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری