مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پرایک بار پھر پابندی لگا دی گئی
کشمیری ذرائع کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انتظامیہ نے ایک بار پھر محرم الحرام کے بڑے اجتماعات کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این یتو نے میڈیا کو بتایا کہ محرم الحرام کے بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق، چاردیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مخصوص مجالس کی اجازت ہوگی۔
عزاداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چاردیواری کے اندرمجالس برگزار کرنا ممکن نہیں ہے اور حکومت باہرسڑکوں اور گلی کوچوں میں مجالس کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس متاثرہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔