علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوششوں کی مذمت


علامہ عارف واحدی کی ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوششوں کی مذمت

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری سے ملاقات کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جناب ڈاکٹر قبلہ ایاز صاحب بھی موجود تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر مذھبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نےملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی ناکام کوشش کو دشمنان اسلام و پاکستان کی سازش قرار دیا۔

اتحاد امت کے لئے عملی جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے اس مقدس مشن اور قرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ھوئی۔

علامہ عارف واحدی نے محرم اور عزاداری کے انعقاد میں رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کرتے ھوئے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ انتظامیہ کے بعض افسران اس طرح کی رکاوٹیں کھڑی کر کے تحریک انصاف کی بدنامی کا سبب بن رھے ھیں،باقی باھمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

جناب نور الحق قادری نے وضاحت کرتے ھوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے کے لئے محرم سے پہلے علمائے کرام،ذاکرین عظام اور مختلف طبقات فکر سے مشاورت کی گئی اس سے لوگوں میں مختلف غلط فہمیاں پیدا ھوئیں جو صحیح نہیں ھیں- 

      علاوہ ازیں دینی اور قومی حوالے سے باھمی دلچسپی کے امور بھی مشاورت کی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری