لبنان؛حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا


حزب اللہ کا کہنا ہے کہ لبنان کے فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون کومار گرایا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، حزب اللہ کے دفترسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کے علاقے «عیتا الشعب» میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے کو جو سنیچر کی رات لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا، مزاحمت کے جیالوں نے مار گرایا۔

حزب اللہ کے مطابق ڈرون طیارے کا ملبہ حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔

المنار نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے بھی اپنے ایک ڈرون طیارے کی سرنگونی کا اعتراف کیا ہے جو اس کے مطابق آپریشن پر تھا۔