جنڈ اٹک: عشرہ محرم کا عظیم الشان مرکزی ماتمی جلوس، امام خمینی چوک پر اختتام پپذیر + تصاویر


عشرہ محرم کا عظیم الشان مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ قصر عباس (ع) حسین آباد سے شروع ھو کر امام خمینی چوک پر اختتام پذیر ھوا چوک پر مختلف ماتمی دستوں اور نوحہ خوان پارٹیوں نے اپنی عبادت بجا لاتے ھوئے ماتم داری اور عزاداری کی۔مظلوم کربلا اور ان کے جانثار ساتھیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

تسنیم نیوز: شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے پر جوش خطاب میں نواسہ رسول ص اور ان کے اعوان و انصار کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ عظیم المرتبت کاروان نواسہ  رسول،جگر گوشہ علی و بتول،مظلوم دشت کرب و بلا امام حسین علیہ السلام ھر دور کے جبر و استبداد اور ظلم و ستم کے ایوانوں کو گراتے ھوئے،طاغوتوں اور یزیدیوں کے کریہہ چہروں کو بے نقاب کرتے ھوئے،حریت و استقلال کے پرچم لہراتے ھوئے تمام رکاوٹوں کو پاؤں تلے روندتے ھوئے جرئت و استقامت سے آگے بڑھ رھا ھے۔

علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا صدیوں سے یہ غیرتمند قافلہ یہ نعرہ لگاتے ھوئے جا رھا ھے کہ (مِثلِی لایبائع مثلہ ) کہ قیامت کا سورج طلوع کرے گا مگر حسین جیسا (غیرتمند) کبھی یزید جیسے بے غیرت کی بیعت نہیں کرے گا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اگر یہ عزاداری،جلوس ھائے عزا، یہ ماتم اور گریہ بر آل محمد نہ ھوتا تو شاید یزید کا چہرہ چھپ چکا ھوتا اس کے مظالم پر پردہ  ڈال دیا گیا ھوتا مگر اس عزاداری، نوحہ خوانی، مجالس اور ماتم نے یزیدیت کے اصل چہرے سے نقاب الٹ دیا ھے ماتم کی جھنکار میں یزیدیت اور یزید کے چاھنے والے  اپنی رسوائی کو چھپانے کی ناکام کوشش کر رھے ہیں مگر یہ حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کی مقدس صدائیں اور مولا غازی عباس کے پوری دنیا میں لہراتے ھوئے مقدس علم  نے اس چہرے کو اتنا بے نقاب کر دیا ھے کہ انٹر نیشنل سطح پر اس کا کوئی نام لیوا نہیں بچا۔ زندہ باد ھے حسین اور حسینیت — مردہ باد ہے یزید اور یزیدیت۔ اس عزاداری کے صدقے انشااللہ اسی طرح رھے گا-