عالمی اسلحہ کی بلیک مارکیٹ داعش کو خطرناک اسلحہ فراہم کرتی ہے، حشد الشعبی
عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ عالمی اسلحہ کی بلیک مارکیٹ داعش کو خطرناک اسلحہ فراہم کرتی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، عراقی رضاکارفورس کے عہدیدار نے کہا ہے مغربی ممالک کے فیکٹریوں میں بننے والا اسلحہ داعش کو فراہم کیا جاتا ہے۔
حشد الشعبی کے عہدہ دارنے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اسلحہ کی بلیک مارکیٹ داعش کی مجرمانہ سرگرمیوں کا سبب ہے۔
حشد الشعبی کے کمانڈر الحسینی تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی نقل و حرکت اور ملک میں جاری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فوج اور عوام کے خلاف مغربی ممالک کے فیکٹریوں میں بنا ہوا اسلحہ استعمال ہورہا ہے۔
الحسینی نے زور دے کر کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کو اب بھی مختلف قسم کے ہتھیاروں تک رسائی حاصل ہے۔
انہوں نے عراقی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے بارے میں تیار کی جانے والی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صلاح الدین، کرکوک اور دیالا صوبوں میں نگرانی اور خفیہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ کے اہم ذخیروں کا سراغ لگایا ہے۔
الحسینی نے کہا کہ ان صوبوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے متعدد کارروائیوں کے دوران داعش کے کئی اسلحے کے ذخائردریافت کیے، دریافت ہونے والا اسلحہ غیرملکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے قبضے سے تحویل میں لیا جانے والا اسلحہ نہایت جدید اور حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کو اسلحہ سپلائی کرنے والے عناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔