کراچی، شہری کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار


کراچی، شہری کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری منیب کے قتل میں ملوث ایک ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دوسرے ملزم جس نے فائرنگ کی اس کی تلاش جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، فائرنگ کے اس واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم موٹرسائیکل چلا رہا تھا جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص شاہ رخ سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی تلاش جاری ہے۔

زمان ٹاؤن تھانے کی حدود کورنگی غوث پاک روڈ پر بدھ کی صبح ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے مقتول منیب کی 15اگست کو شادی ہوئی تھی۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول سے موبائل فون چھیننے کے بعد اس کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری