ایران| کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 129 شہری جاں بحق


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ موذی وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید 129 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 63 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے 1 ہزار 41 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 488 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران مزید 129 شہری انتقال کرگئے ہیں اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 798 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھر میں 3 لاکھ 40 ہزار 842 شہریوں نے کرونا وائرس کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں

ڈاکٹر سیما کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار 728 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے عوام سے تمام مریضوں کی صحتیاب کے لئے دعا کی اپیل کی۔