صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بارے میں قطر کا مؤقف سامنے آگیا


قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا کوئی حل نہیں نکلتا، وہ صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بلومبرگ نیوز نے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کے کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

قطری وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک فلسطینی تنازعہ حل نہیں ہوتا ، قطر صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔

قطری وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سخت مشکلات میں ہیں جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب سے اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین  کے بعد اب امریکا کی نظر عرب کے دیگر ممالک کی طرف ہے اور  وہ اسرائیل کے ساتھ دیگر ممالک کے تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ادھر پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک فلسطین ایسا نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کررہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔