پاکستان کا نیا نقشہ؛ روس نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی؟


پاکستان کا نیا نقشہ؛ روس نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی؟

معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے نئے نقشے سے متعلق روس نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے مشیر قومی سلامتی اجلاس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 11 ستمبر کو بھارت نے روس سے پاکستان کے نقشے پر اعتراض اٹھایا تھا، جس پر روس کی جانب سے پاکستان کو اعتراض سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ہم نے اس اعتراض پر روس کو تحریری جواب دیا، ہمارا نقطہ نظر واضح تھا اور روس نے اس کی تائید کی، پاکستان کا نقشہ اجلاس میں بھی واضح طور پر دکھایا گیا، لیکن اجیت دوول اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے روسی قومی سلامتی کے مشیر کی تقریر بھی نہ سنی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مشیر قومی سلامتی کا آن لائن اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی نمائندگی معید یوسف نے کی تھی۔

معید یوسف نے کہا کہ اجلاس میں عالمی برادری نے پاکستان کے نئے نقشے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس میں پاکستان نے نیا نقشہ لگایا تھا، جس پر بھارت نے سخت اعتراض کیا اور بھارت کے اعتراض پر پاکستان نے جواب دیا کہ یہ ہمارا نیا نقشہ ہے۔

 اس پر روس اور پاکستان کی تقریروں کے دوران بھارتی حکام واک آؤٹ کر گئے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری