گلبدین حکمت یار کا طالبان کے ساتھ اتحاد کا اعلان


حزبِ اسلامی کے گلبدین حکمت یار نے طالبان کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حزبِ اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار نےافغان طالبان کے ساتھ اتحاد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

 حزب اسلامی طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت اور تعاون کیلئے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی بات چیت کے فوری بعد حزب اسلامی طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کر دے گی تاہم اب طالبان پر منحصر ہے وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔