پاک افغان تجارت میں 77 فیصد کمی


افغانستان کوپاکستانی برآمدات میں77.36فیصدنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی دوماہ میں 77.36 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراگست 2020 تک کی مدت میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 61.25 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 77.36 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کاحجم108.64ملین ڈالرریکارڈکیا گیاتھا۔

گزشتہ مالی سال کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 888.91 ملین ڈالررہا جبکہ مالی سال 2018-19ءکے دوران افغانستان کو برآمدات سے ملک کو1.192 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔