دنیا بھر میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، 9 لاکھ 75 ہزار471 افراد جان کی بازی ہار گئے
دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب تک 9 لاکھ 75 ہزار471 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
عالمی وبا کرونا سے دنیا بھرمیں 9 لاکھ 75ہزار471 افراد ہلاک اور متاثرین کی تعداد 3کروڑ 17لاکھ 77ہزار987متاثر ہو گئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دنیا میں کرونا سے متاثر2 کروڑ34لاکھ 94ہزار845افراد صحتیاب ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد74 لاکھ7ہزار671رہ گئی۔
امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ5ہزار471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ97 ہزارسے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
بھارت کرونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد56 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد90 ہزار21 ہوگئی۔
برازیل میں کرونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں45لاکھ95ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 38 ہزار159 اموات ہوئیں۔
روس کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 15ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار649 ہوگئی ۔
کولمبیا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار570 اموات ہوئیں جبکہ 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پیرو میں بھی 7لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار586افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16ہزار181ہو گئی جبکہ 6لاکھ82ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7لاکھ 5ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74ہزار348اموات ہوئیں۔