مشرق وسطیٰ میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی، محمود عباس
، فلسطینی صدر نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پرافسوس ہے ،اس سے فلسطینی عوام کو دھچکا لگا ہے اور وہ ناخوش ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں سائیڈ لائن لگایا جا رہا ہے، فلسطینی عوام اپنا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔
ان کاکہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں عالمی قوانین کے تحت حقیقی امن کے قیام کے لیے فلطسین سے اسرائیل کا ناجائز قبضہ ختم کرانا اور 1967 کی حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہوگا۔
فلسطینی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی تبدیلی فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر پائیدار نہیں ہوگی اس کے لیے میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اگلے سال خلیجی ممالک کی عالمی کانفرنس مدعو کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔